ن لیگ کے مزید رہنماوں نے نواز شریف کیخلاف بغاوت کر دی

Published on November 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

بنوں (یواین پی) ن لیگ کے مزید رہنماوں نے نواز شریف کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم نواز شریف کی جانب سے پاک فوج کیخلاف بیانات دیے جانے کے بعد سے ن لیگ کے اندر پیدا ہونے والی بے چینی اب ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک کئی لیگی رہنما نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کیخلاف آواز بلند کر چکے۔ان رہنماوں میں کئی لیگی اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ جبکہ اب خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مزید لیگی رہنماوں و عہدیداران نے نواز شریف کے بیانیے کیخلاف کھل کر بات کی ہے۔ ہفتے کے روز ن لیگ خیبرپختونخواہ کے کچھ عہدیداروں کی جانب سے خصوصی پریس کانفرنس کی گئی۔ ان رہنماوں کے وفد کی قیادت بنوں میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر ملک عمران اللہ نے کی۔لیگی رہنماوں نے پریس کانفرنس کے نوازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ لیگی رہنماوں نے کہا کہ نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی دل آزاری ہوئی اور اُن کا دل ٹوٹ گیا۔ ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق مسلم لیگ ن سے رہا ہے مگر ماضی میں کبھی ریاستی اداروں کے خلاف اس قسم کا پروپیگنڈا نہیں کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy