اپوزیشن کی استعفوں کی دھمکی‘حکومت کا خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کروانے کا اعلان

Published on December 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ استعفوں سے خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کے عزم کا اظہار کردیا ہے. سینئر صحافیوں اورکالم نگاروں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے استعفے دیے تو ہم ان نشستوں پر ضمنی الیکشن کروادیں گے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں ان سے زیادہ پراعتماد ہوں، جو جو استعفیٰ دے گا اس کی نشست پر ضمنی الیکشن کروادیں گے.وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کررہی ہے،ان کی پشت پر کچھ ممالک کا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات اچھے ہیں، ہم ایک پیج پر ہیں جبکہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف چل پڑی ہے، کچھ ممالک کبھی نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو. عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کرپٹ سیاسی مافیا نظام کو چلنے نہیں دے رہے ہیں، میں انہیں بتادوں گا کہ نظام کیسے چلے گا انہوں نے کہا کہ یہ قانون کی حکمرانی کی جنگ ہے، میں جدوجہد کررہا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ اس میں جیت میری ہی ہوگی، اپوزیشن کے کہنے پر آج نیب کو ختم کردیں تو کل یہ اسمبلیوں میں آکر بیٹھ جائیں گے.وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جلسے کرنا چاہتی ہے تو کرلے، جلسوں، لانگ مارچ اور دھرنوں کا میں بھی بادشاہ ہوں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف سے این آر او اور کرپشن کیسز سے ہٹ کر ہر معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہوں عمران خان نے اپنے مشیر برائے امور خزانہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اگر حفیظ شیخ کو نیب کیس کی وجہ سے ہٹانا پڑا تو ہمارے پاس آپشن موجود ہے.انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو لاہور جلسے کی اجازت نہیں دی لیکن ہم انہیں روکیں گے بھی نہیں وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس سے اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں لیکن عام آدمی اور اپوزیشن اسے سنجیدہ نہیںلے رہی انہوں نے کہا کہ این آر او اور کرپشن کے علاوہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے، ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانے میں تاخیر کی.عمران خان نے کہا کہ حکومتی رٹ کمزور نہیں ہے، ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے جبکہ اپوزیشن ہمیں الجھانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد لوکل باڈیز انتخابات کرائیں گے. انہوں نے کہا کہ کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی، لیکن یہ نظام چلے گا انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن سے زیادہ پراعتماد ہوں ممکن ہے ہو سکتا ہے کچھ ملک اپوزیشن کے پیچھے ہوں.انہوں نے کہا کہ ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانے میں تاخیرکی، معاشی طور پر اب ہم سیدھے رستے پرچل پڑے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ جیت میری ہو گی وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہت اچھے ہیں،ہم ایک پیج پرہیں اس موقع پر وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کورونا کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes