تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں،کورونا کی نئی لہر معیشت کو ٹھکانے لگانے کے لیے تیار

Published on December 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

 

انگلینڈ (یواین پی) برطانیہ میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلائو کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈائون اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے پیر کو تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں 3 فیصد کم ہوئی ہیں اور پابندیوں کی وجہ سے تیل کی مانگ میں کمی سے پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ 1.54 ڈالر یا 3 فیصد کمی کے ساتھ 50.72 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے جہاں گزشتہ جمعہ 1.5 فیصد اضافے کے بعد مارچ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.42 ڈالر یا 2.9 فیصد کمی کے بعد 47.68 ڈالر فی بیرل پر آگیا جہاں گزشتہ جمعہ 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ یہ فروری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔پیر کو تیل کی قیمتوں میں کمی گزشتہ 7 ہفتے تک مسلسل قیمتیں بڑھنے کے بعد سامنے آئی کیونکہ سرمایہ کاروں نے کووڈ-19 ویکسینوں کے نتائج پر توجہ مرکوز کر لی تھی۔سنورڈ ٹریڈنگ کے چیف تجزیہ کار چیوکی چن نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے لڑنے کے لیے ایک اور سخت لاک ڈائون کے نفاذ اور دوسرے یورپی ممالک میں سفری پابندیوں کے پیش نظر فنڈز کو اپنی غلطیاں سدھارتے ہوئے نئی پوزیشن لینے کا موقع میسر آیا جبکہ دوبارہ بریگزٹ ہر گفتگو کے خطرے نے بھی مارکیٹ کو نقصان پہنچایا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme