جدہ ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا بے نظیر بھٹو کی شہادت کی 13 ویں برسی پر تقریب کا اہتمام

Published on December 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے جدہ میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کی 13 ویں برسی پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ۔ ن ،جماعت اسلامی ،اے این پی اورتحریک انصاف و پی پی پی مکہ مدینہ اور ینبع کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پی پی پی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری جبکہ مہمان خصوصی پاک سعودی دوستی کے چئیرمین چوہدری خالد تھے۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تصور چوہدری نے کہا کہ بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھرپور ہے ظالموں نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیاکارکنوں کو جیل اور کوڑوں کی سزائیں ہوئیں بھٹو شہید کا فلسفہ انکی بیٹی بے نظیر کے پاس بھی تھا ظالموں نے انہیں بھی عوام سے دور رکھنے کیلئے کردیا مگر بھٹو خاندان کا فلسفہ غریب عوام میں آج تک زندہ ہے مکہ مکرمہ سے محمد عامل عثمانی کی خصوصی شرکت کی اور ہدیہ نعت شریف پیش کی برسی کی تقریب سے اسد اکرم، چوہدری خالد، امیر محمد خان،خورشید متیار،وقاص عنایت،محسن غوری،نوشیروان خٹک،سردار اعجاز،قربان جوہیو،چوہدری اکرام اللہ کولی چیف آرگنائزر پیپلز آرگنائزر سعودی عرب،راجہ شمروز چیئرمین مسلم کانفرنس کے سردار اشفاق اور پی پی کے فضل عباس، تقریب کے ناظم آفتاب ترابی اور مقبول باش نائب صدر مکہ اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو کو اپنی جماعتوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔برسی کی تقریب سے اسد اکرم، چوہدری خالد، امیر محمد خان ۔ خورشید متیار،وقاص عنایت۔محسن غوری،نوشیروان خٹک،سردار اعجاز،قربان جوہیو،
چوہدری اکرام اللہ کولی چیف آرگنائزر پیپلز آرگنائزر سعودی عرب ۔راجہ شمروز چیرمین مسلم کانفرنس کے سردار اشفاق اور پی پی کے فضل عباس، تقریب کے ناظم آفتاب ترابی اور مقبول باش نائب صدر مکہ اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو کو اپنی جماعتوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes