مسلح افواج کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے ، وزیراعظم

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملےمیں 7بہادرجوانوں کی شہادت پردکھی ہوں ، پوری قوم بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملےکی شدید مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جب کہ ہمارے بہادر سپاہی دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں ، پوری قوم ان بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداکے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 7اہلکار شہید ہوگئے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات کے پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو روکتے ہوئے ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے جن میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل اورعبدالوکیل شامل ہیں جب کہ اس موقع پر سپاہی شیرزمان ، جمال ، عبدالروَف اور فقیرمحمد نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes