سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

ٹھٹہ(رپورٹ حمید چنڈ) سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا  ، کیمپ میں کراچی سے ماہر ڈاکٹر کی ٹیم اپنی خدمات پیش کیں کیمپ کا آغاز صبح دس بجے ہوا، کیمپ کے چیف آرگنائزر جاوید لطیف میمن ، جمیل بھٹی، سید مقبول حفی شاہ ،محمد علی خٹک سندھی، مظفر خاصخیلی، انور بھٹو ، حق نواز شیخ عزیر بٹھو ، وسیم آرائیں ، شوکت قریشی ، معراج میمن نے انتظامات کئے  ، رجسٹریشن کا عمل شروعسینئر ڈاکٹر منظور ایچ میمن  اپنی ٹیم سمیت کیمپ میں پہنچ گئے جبکہ سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدلواحد سومرو نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا  وزٹ کیا، ضلع ٹھٹہ کے انتہائی پسماندہ اور سیلاب متاثرہ علاقے ویلج نوح بھٹی برے شیدی موری چتو چنڈ میں ننگر ڈیجیٹل پریس کلب، ہادی اینڈ خالد میمن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اسکن کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جس میں اسکن کے 722 مریضوں کو فری ادویات بھی مہیا کی گئی ، کیمپ میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ شفیق احمد آریسر، ایٹکو لیبارٹری ، فارما ایکشن کلب ٹھٹہ، کا تعاؤن بھی شامل تھا کیمپ میں خصوصی طور پر جلد کے امراضِ کا علاج معالجہ کیا گیا جبکہ جبکہ کیمپ میں موجود محکمہ ہیلتھ کی لیڈی ڈاکٹر شرین نے جنرل فیشن اور عام موسمی بیماری کے 201 مریضوں کا علاج معالجہ کیا کیمپ میں کے ایک ہزار کے قریب مریضوں نے فایدہ اٹھایا ،

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题