ٹھٹھہ ، نادار اورمستحق مریضوں کیلئے فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ضلع ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ مرحوم لکھاڈنو بھرانی کی یاد میں ان کے فرزند ایڈووکیٹ منصور بھرانی اور ان کی نواسی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر دعا کی جانب سے ٹھٹہ میں بڑھتے ھوئے دانتوں اور منہ کے امراض کے لیئے ایک فری ڈینٹل کلینک کئمپ کا انعقاد گوٹھ محمد رمضان بھرانی میں کیا گیا جس میں ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے مشھور ڈینٹل سرجن اور سماجی رھنما ڈاکٹر شیام کمار نے مریضوں کا چیک اپ کر کے مفت دوائیں دینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار نے عوامی پریس کلب ٹھٹہ کے صحافیوں سے بات کرتے ھوئے کہا کہ ٹھٹہ میں گھٹکہ اور ماوا کے بڑھتے ھوئے کاروبار کی وجھہ سے ضلع ٹھٹہ کے نوجوان ۔ بوڑھوں اور بچون سمیت عورتوں میں منہ اور مسوڑوں میں کینسر جیسی بیماریاں بڑی تیزی سے بڑھتے جار رہی جس کی وجھہ سے نوجوان نسل تیزی سے بیماری میں متاٹر ہورہے انہونے کہا کہ منہ کا کینسر زیاداتر منشیات کا استعمال کرنے سے ہوتا ہے ضلع ٹھٹہ کے عوام کی خدمت کرنا ھم اپنا فرض سمجھتے ہیں کینسر جیسی موضی مرض سے بچنے کے منشیات کو روکنا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ جب تک ٹھٹہ میں گھٹکہ اور ماوے کا کاروبار بند نہ ھوا تو ضلع ٹھٹہ کے لوگوں میں مرض اور بھی بڑھتا جائے گا وکیل منصور احمد بہرانی نے کہا کہ ضلع انتظامیۃ کئ غفلت سبب منشیات کا کاروبا تیزی اختیار کر گیا ہے اور کہا کہ ٹھٹھ میں کجھ لوگ منشیات بہنانے والوں کئ وجہ سے پوری ضلع میں منشیات سیل ہوتا ہے جب تک ٹھٹھہ کئ پولیس ان منشیات فروشوں کے اوپر کاروائی نئیں کریگی تب تک منشیات کا خاتمہ نئیں ہوسکے گا انھوں ضلعی انتظامیا سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنا جلدی ھوسکے ضلع ٹھٹہ سے اس زھریلے کاروبار کوفوری طور بند کرایا جائے اگر ایسان نہ ھوا تو ضلع ٹھٹہ کی عوام میں منہ اور مسوڑوں کے کینسر کے کیسز بڑھتے جائیں گے جس کو روکنا پھر ناممکن ھوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes