پیٹرول کی قلت کے باعث حکومت پاور پلانٹ بھی بند کرنے والی ہے: اسد عمر

Published on January 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 664)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) ایل سیز پر ڈیفالٹ ہو گیا ہے اور کوئی ایل سیز کھولنے کو تیار نہیں جس سے پاکستان کی رسوائی ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول کا ایسا بحران پہلے نہیں دیکھا گیا اور یہ اس وقت پیدا ہوا جس عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں 60 فیصد تک کم ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او 210 ارب روپے کا ڈیفالٹ ہے، پہلے قومی بینکوں کی سطح پر ڈیفالٹ ہوا اور اب ایل سیز پر ڈیفالٹ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ 80 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا اور سرچارج کو بھی بجلی کی قیمتوں کا حصہ بنا دیا گیا ہے، حکومت بتائے کہ انتخابات جیتنے کے بعد 500 ارب روپے کے قریب سرکلر ڈیٹ ادا کیا گیا وہ کہاں گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر پیٹرولیم نے قلت کی وجہ پیٹرول کی طلب میں اضافہ بتایا ہے لیکن ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث تیل زیادہ فروخت ہوا اور پی ایس او کنگال ہو گیا؟ زیادہ فروخت ہونے کے باعث منافع میں اضافہ ہوتا ہے خسارہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قلت کے باعث حکومت پاور پلانٹ بھی بند کرنے پر آ گئی ہے جس سے بجلی کا بڑا بحران جنم لے گا۔ ایک طرف بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا لیکن عوام کو بجلی نہیں مل رہی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا گیا اور اب پیٹرول بھی ختم ہو گیا ہے، غریب عوام گیس سے بھی محروم ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں جاری مختلف بحران بار بار حکمران بننے والوں کی نااہلی نہیں تو اور کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کو جو پیٹرول پمپ پر تیل نہیں دے سکتی، بجلی نہیں دے سکتی، گیس نہیں دے سکتی، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ سکتی ہے؟

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题