مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، چودھری پرویز الہٰی

Published on January 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، عوامی خدمت کاجذبہ رکھنے والوں کو بلدیاتی میدان میں اتارا جائے گا۔انہوں نے یہ بات سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر قیصر بریار اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری سلیم بریار سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت کا برا حال ہے، تاجر برادری اس مشکل وقت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے مچھ میں ہزارہ برادری کے کان کنوں کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار کو سیالکوٹ میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپیں اور مسلم لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، اس لیے عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme