آئی سی سی رینکنگ؛ ناکامیوں کے باوجود بابراعظم کو پرفارمنس کا صلہ مل گیا

Published on January 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

لاہور(یو این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، کیویز کیخلاف پاکستان ٹیم کی ناکام مہم کے باوجود بابراعظم کو انفرادی پرفارمنس کا صلہ مل گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں ابھی تک پاکستان ٹیم فتح کا مزا نہیں چکھ پائی مگر بابراعظم نے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں، آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر انھوں نے چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ہے، ٹاپ تھری پوزیشنز میں کوئی فرق نہیں پڑا، سوریا کمار یادو پہلے، فل سالٹ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں، بابر اعظم کیلیے ایڈن مارکرم کو جگہ خالی کرنا پڑی اور وہ اب پانچویں پوزیشن پر ہیں۔یشاسوی جیسوال 7 درجے ترقی پاکر چٹھے نمبر پر آگئے ہیں، ایک ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے رائیلی روسو، جوز بٹلر، رت راج گائیکواڈ اور ریزا ہینڈرس ٹاپ 10میں شامل دیگر بیٹرز ہیں۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10میں شامل نہیں، دوسرے میچ میں بہتر کارکردگی کی بدولت حارث رؤف 2درجے ترقی پاکر 14پوزیشن پر آگئے۔تیسرے میں پٹائی سے ان کی اگلی رینکنگ متاثر ہوسکتی ہے،عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر ہیں،ایک ایک درجہ ترقی نے عقیل حسین کو دوسری، وانندو ہسارنگا کو تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، تھیکشانا 2سیڑھیاں چڑھ کر تیسری پوزیشن میں ساجھے دار بن گئے ہیں،اکشر پٹیل نے 12کا جمپ لگاتے ہوئے پانچویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔روی بشنوئی 4 درجے تنزلی کے بعد چھٹے، راشد ایک درجہ پیچھے ہٹتے ہوئے ساتویں نمبر پر آگئے،تبریز آٹھویں، فضل حق نویں اور ٹوپلے 10ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، شاہین شاہ آفریدی 24اور شاداب خان 25ویں نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme