اوکاڑہ، نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار نوجوان جانبحق

Published on January 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی) دیپالپور روڈ نزد اڈا کلاسن کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل ڈالا۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت رضوان ولد محمد حسین (17 سال) کے نام ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 29/30 ٹو ایل کا رہائشی تھا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog