پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، 19 نکاتی ایجنڈا جاری

Published on May 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، مشترکہ اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ایجنڈے کے مطابق احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل 2023 پیش کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے بل دستخط کے بغیر واپس کردیا تھا۔منظوری کے بعد بل دستخط نہ کیے جانے پر بھی 10 دن میں قانون بن جائے گا۔انسانی اعضا کی پیوندکاری کا بل بھی مشترکہ اجلاس کے ایجنڈا پر موجود ہے۔ اسی طرح الیکٹرانک کرائم کا تدارک بل 2022 منظوری کے لیے پیش ہوگا۔ایجنڈے کے مطابق تحدید ترمیمی بل 2022 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme