ٹھٹھہ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاندار ریلی

Published on January 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ):کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نظام الدین جتوئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ماما کریم بخش زنئور اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) محمد صدیق پلیجو کی قیادت میں ڈی سی آفس سے پریس کلب مکلی تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے افسران و عملہ، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے جاری بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بھررانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) محمد صدیق پلجو اور دیگر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے وادی نذیر (کشمیر) میں ظلم و بربریت کی بازار گرم اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہندو ملک جو دنیا کا سب سے بڑا جھموریت کا دعویدار ہے وہ کس طرح ایک مسلم ریاست (کشمیر) کو کس طرح اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بناکر اپنی مرضی مسلط کر سکتا ہے، جوکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کیلئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی تک ان کی جدوجہد میں شامل ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی علیحدہ حیثیت کے خاتمے کے لئے اپنے آئین میں تبدیلی لاتے ہوئے کشمیر کے خلاف ایک بہت ہی جارحانہ اقدام اٹھایا، بعد میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو بند کرکے انہیں آزادانہ زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog