سانحہ مچھ پروزیراعلیٰ بلوچستان کا ایکشن، اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

Published on January 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments


کوئٹہ (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سانحہ مچھ پر ایکشن لے لیا ہے،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سانحہ مچھ پرایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ افسران کو عہدوں کو ہٹا دیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرکچھی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ڈی سی کو فوری ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسی طرح سکیورٹی انتظامات میں ناکامی پر ڈی پی او پولیس کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مچھ بلوچستان میں دہشت گردی میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کے خلاف شیعہ تنظیموں کا احتجاج جاری ہے، نیشنل ہائی وے حیدرآباد بائی پاس، حیدرآباد میرپورخاص روڈ، حیدرآباد ٹنڈو محمد خان روڈ اور دیگر اہم شاہراں پر دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک بری طرح معطل ہونے سے مسافر گاڑیوں اور مال بردار ٹرالروں ٹرکوں کی رات سے قطاریں لگی ہوئی ہیں۔شیعہ تنظیموں نے گزشتہ نصف شب کے قریب مختلف علاقوں سے جلوس نکالے اور حیدرآباد کو کراچی، ہالا، میرپورخاص، ِٹنڈو محمد خان سمیت دیگر شاہراں دھرنا دیا ٹائر جلائے اور ٹریفک مکمل طور پر بند کر دیا، گاڑیوں کی قطاروں میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے، مریضوں اور مسافروں کو خصوصا سخت پریشانی کا سامنا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی دھرنوں کے مقام پر تعینات کی گئی ہے، دھرنے میں شریک مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنمائوں کا مطالبہ ہے کہ مچھ کے اندوہناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور وزیراعظم خود کوئٹہ جا کر میتوں کے ساتھ دھرنے میں شریک ہوں، ان کے لواحقین کو تحفظ کی یقین دھانی کرائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes