یونیسف کےتعاون سے جاری حصول تعلیم کا انقلابی منصوبہ

Published on January 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

ایبٹ آباد(یواین پی)یونیسف کےتعاون سے جاری حصول تعلیم کے انقلابی منصوبہ کے تحت چند ماہ میں ہی 10396طلبہ و طالبات مستفید ہو رہے ہیں،اے ایل پی اور پی آئی یو کے زیر اہتمام منعقدہ تین ماہ کی جائزہ ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ہے،جائزہ ورکشاپ کا انعقاد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا،جس میں اے ایل پی پروگرام کے دس اضلاع سے 389 سنٹرز کے ذمہ داران نے شرکت کی،اس کے علاوہ ورکشاپ میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کے نمائندگان اور یونیسف کے افسران نے شرکت کی،اس موقع پر مختلف اضلاع اورعلاقوں کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقامات اور علاقائی ثقافت کوخصوصی سٹال سجا کر بہترین انداز میں اجاگر کیا،اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیق خٹک نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایل پی۔پی آئی یو اس وقت دس اضلاع میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،238 پرائمری اور 142 مڈل سکولز سے 10396 بچے اور بچیاں استفادہ حاصل کر رہے ہیں جس کہ کسی مجبوری کی وجہ سے حصول علم سے محروم رہ چکے تھے،انہوں نے بتایا کہ اس اہم منصوبہ پر ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر سمیت،شمالی اور جنوبی وزیرستان،کرم،اورکزئی،خیبر،ہنگو،کوہاٹ،پشاور اور اپر دیر کےعلاقے شامل ہیں،اس۔موقع پر پراجیکٹ منیجر عاطف قدوس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انشاءاللہ مطلوبہ مقاصد حاصل کر کے حصول علم کی شمعیں روشن کروانے اور خاص کر خواتین کو حصول علم سے جوڑنے کیلئے وہ اپنی ٹیم کا حصہ بن کر دن رات کوشاں ہو کر کام کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme