پی ایس 52 عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا

Published on January 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments


عمرکوٹ: (یواین پی) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار امیر علی نے فتح حاصل کر لی ہے.پیپلز پارٹی امیدوار امیر علی شاہ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار ارباب غلام رحیم کے درمیان پی ایس 52 عمرکوٹ میں مقابلہ تھا۔ ارباب غلام رحیم کو ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔خیال رہے کہ پی ایس 52 کی نشست سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ایک سو اٹھائیس پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55 ہزار سے زائد جبکہ جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ضمنی انتخاب میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ کا کہنا تھا آج سب کو پتا چل گیا ہے کہ عوام کس کیساتھ ہیں، میرے والد نے اہنی زندگی میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی، میں بھی کبھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔پیپلزپارٹی کےامیدوار امیر شاہ کی جیت کے اعلان سے قبل ہی ان کی رہائشگاہ پر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور اپنی جماعت کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题