لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری

Published on January 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments


لاہور(یو این پی) ڈویژن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔میڈیاکے مطابق لاہور ڈویژن کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، ایل ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروادی ہے، جب کہ چیئرمین کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی منظوری کے بعد ایمنسٹی اسکیم جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں جمع کروادی گئی ہے، اور عدالت نے ایمنسٹی اسکیم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے جائیں گے، جن سوسائٹیز کے مالکان موجود نہیں ان کو ایل ڈی اے تحفظ دے گا۔رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن میں منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 365 اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 576 ہے، 25 ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق اقدامات جاری ہیں، مجموعی طور پر لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں 1196 ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی گئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog