پندرہ لاکھ سے زائد کی ہونے والی چوری کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہونے اہل علاقہ کا احتجاج

Published on January 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) گزشتہ دنوں وارڈ نمبر گیارہ سے واپڈا یونین کے رہنما شاہد سموں کے گھر سے پندرہ لاکھ سے زائد کی ہونے والی چوری کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہونے کیخلاف واپڈا یونین و علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا واپڈا ملازمین نے واپڈا آفیس سے ریلی نکال کر پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیدیا جس کی قیادت جان محمد کوندھر, ذوالفقار نانگور و دیگر نے کی مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی مظاہرے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ محراب پور پولیس بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آئے روز چوری و موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ہورہی ہیں مگر ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے سے قآصر ہے جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں چیئرمین شاہد سموں کے گھر سے پندرہ لاکھ سے زائد کی چوری ہوچکی ہے مگر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے سست روی سے کام لے رہی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس فوری طور پر چوری شدہ سامان برآمد کرواکر ملزمان کو گرفتار کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes