پاکستان اور انڈیا کو پرانے تنازع مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے: آرمی چیف

Published on February 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا، دونوں ممالک کو پرانے تنازع مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پروقار اور پرامن طریقہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو پرانے تنازع مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔ یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ ہر طرف بڑھنا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ ہم باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes