ایک اور کم عمر بچے کی گاڑی چلانے کی تصاویر منظر عام پر

Published on February 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments


مظفر گڑھ (یواین پی) جانے ہمارے رویوں میں بالیدگی اور شعور میں جلا کب تک پیدا ہو گا کہ ہم مہذب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار اد اکریں گے۔ملتان میں کم سن بچے کی ڈرائیونگ پر سوالیہ نشان اٹھے تھے اگر اس واقعہ کے تناظر میں اسلام آباد واقعہ میں کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی ڈرائیونگ کے نتیجے میں پیش آنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے تو محسوس کیا جا سکتا ہے کہ کم عمری اور اِمیچور ڈرائیونگ کے نتائج کتنے بھیانک ہو سکتے ہیں،مگر ہم ہیں کہ سدھرنے کا نام ہی نہیں لیتے۔ملتان کے بعد ضلع مظفر گڑھ میں بھی بچے کی ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں 10 سالہ بچہ مرکزی شاہراہ پر مہران کار چلا رہا ہے تاہم پولیس نے کم سن بچے کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں پیش آیا۔کم سن بچے کے والد کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ محسن خلیل مرکزی شاہراہ پر گاڑی چلا رہا تھا جس پر پولیس نے کار روک لی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچے کے والد خلیل احمد نے 10 سالہ بچے کو کار فراہم کرکے عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔پولیس نے مذکورہ کار کو بھی قبضے میں لے لیا۔ویڈیو میں بچے کو مصروف ترین شاہراہ پر کار چلاتے دیکھا جاسکتا ہے.بچے کی کار چلانے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی پی او حسن اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے بچے کے والد کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes