ضمنی انتخابات : پنجاب میں ن لیگ کے ارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے’رہنما فرخ حبیب

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کے اپنے ارکان نے استعفیٰ دینا شروع کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے اپنےارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے ہیں ، بدترین شکست کے بعد رانا ثنا کی دماغی حالت پر رحم آتا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت پوری ہے، یہ کسی کو بھی غائب نہیں کرسکتے، نہ کوئی غائب ہونے کی کوشش کرے گا، لوٹوں کا جو حشر ہوچکا ہے، وہ سامنے ہے، ان کی سیاست ہی ختم ہوچکی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لوٹوں کو آئندہ الیکشن میں نہ ن لیگ ٹکٹ دے گی نہ پی ٹی آئی ، لوٹے نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے، رانا ثنا کے دھاندلی زدہ دماغ میں کوئی پلان ہے تو کہوں گا رسی جل گئی بل نہیں گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تو نہ امیدوار تبدیل ہوسکتا ہے نہ نئے کاغذات نامزدگی جمع ہوجاسکتےہیں، اگر امیدوار بدلنے کا معاملہ ہوتا ہے حمزہ شہباز دستبردار ہوجائے۔فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے، 22 جولائی کو الیکشن ہونا ہے، پنجاب میں16اپریل والی پوزیشن پرواپس جاناہے، حمزہ شہباز کو فوری طور پر خود سائیڈ پر ہوجانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题