جانتا ہوں خواتین کی کس طرح عزت کی جاتی ہے: بلال سعید کا وضاحتی بیان آ گیا

Published on February 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

لاہور: (یواین پی) گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی اور خاتون پر تشدد کے بعد وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانتا ہوں کہ خواتین کی کس طرح عزت کی جاتی ہے۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک وضاحتی بیان میں گلوکار بلال سعید نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ خواتین کی کس طرح عزت کی جاتی ہے اور یہ بھی جانتا ہوں کہ خواتین کا تحفظ کس طرح کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہاتھ اس لیے اٹھایا تاکہ میں اپنی فیملی کی حفاظت کر سکوں۔ جو میرے گھر کے باہر ہوا اس کے علاوہ یہ لوگ مجھے طویل عرصے سے بلیک میل کر رہے تھے۔گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میں چند دنوں سے خاموش تھا، کیونکہ میری بطورِ آرٹسٹ پہلی ترجیح میرا کام تھا۔ لیکن یہ لوگ میرے حالات کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔یاد رہے کہ معروف گلوکار بلال سعید نے ڈولفن اہلکاروں کے سامنے اپنے بھائی اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار بلال سعید آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور اپنے بھائی اور خاتون پر تشدد کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید ڈولفن اہلکاروں کی موجودگی میں بھائی اور خاتون پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ ڈولفن اہلکار کارروائی کی بجائے بیچ بچاؤ کرا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy