عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، آصف زرداری

Published on February 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔سابق صدر آصف زرداری نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور آنسو گیس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد کے مناظر دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی، سرکاری ملازمین سے دشمن جیسا سلوک بند کیا جائے، کہا تھا عمران خان اقتدار میں آکر ایسے ہی کریں گے، عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔آصف زرداری نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انہیں کیوں تکلیف ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چھوٹے اسکیل کے ملازمین غربت کی لکیر سے نیچے آ چکے ہیں جب کہ سرکاری ملازمین کے معاشی استحصال سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes