رنویر سنگھ کو ایوارڈ ملنے پر شاہد کپور غصے میں آپے سے باہر ہوگئے

Published on February 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

ممبئی(یواین پی) بہترین اداکار کا ایوارڈ رنویر سنگھ کو ملنے پر شاہد کپور غصے میں شو چھوڑ کر چلے گئے۔2019 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں شاہد کپور کی اداکاری نے نہ صرف ہر ایک کو ان کا مداح بنادیا تھا بلکہ باکس آفس کو بھی گھماکر رکھ دیا تھا جب کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔فلم کی ریلیز کے بعد ایوارڈ فنکشن کے آرگنائزر کی جانب سے شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کا کہا گیا جب کہ اسی ایوارڈ میں شاہد کپور کو خود بھی پرفارم کرنا تھا، شاہد کپور نے ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کے لیے خوب ریہرسل بھی کی جب کہ پرفارمنس سے زیادہ شاہد کپور اس بات پر خوش تھے کہ انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے جارہا ہے تاہم آخری لمحے میں آرگنائزر نے فیصلہ بدلتے ہوئے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی آرگنائزر نے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دینے کا اعلان کیا شاہد کپور شدید غصے میں آپے سے باہر ہوگئے اور آرگنائزر کو کھری کھری سنادی، اس کے بعد شاہد کپور ایوارڈ فنکشن میں پرفارم کیے بغیر چلے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog