پرویز خٹک کے بھائی سے اختلافات نوشہرہ میں شکست کی وجہ قرار

Published on February 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

پشاور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے پرویز خٹک کے بھائی سے اختلافات کو نوشہرہ میں شکست کی وجہ قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کے بھائی سے اختلافات نوشہرہ ‏میں تحریک انصاف کی شکست کاسبب بنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نےاچھاکام کیا کہ خاندان کےفردکوٹکٹ ‏نہیں دیا۔ ‏پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، ہم مان لیتےہیں نوشہرہ ‏میں شفاف الیکشن ہوئے۔ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نےنوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقے میں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کا فیصلہ تسلیم کرتا ہوں ۔نوشہرہ میں ہمارے خلاف فیصلہ آیا، ہم اس شکست کو تسلیم کریں گے، کسی خلائی مخلوق پر الزام نہیں لگائیں گے، نہ فوج یا کسی ادارے کیخلاف بیانات دیں گے ۔ نوشہرہ میں شکست پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ اصل مقابلہ پنجاب میں ہے، خیبرپختونخوا میں شکست کو تسلیم کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیاہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes