مویشیوں ، مرغیوں اور گھریلو پرندوں کی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی ویکسنیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ارشاد احمد آرائیں

Published on January 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 735)      No Comments

Burewala Photo 10-1-2015
بورے والا(یواین پی)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر صوبے میں دودھ اور گوشت کی پیدوار میں اضافہ اور لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے مویشیوں ، مرغیوں اور گھریلو پرندوں کی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی ویکسنیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دو ر س نتائج برآمد ہو نگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نواحی گاؤں 491ای بی میں محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیر ی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پالتو مویشیوں (جانوروں )اور پرندوں کی ویکسینیشن مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں اہل دیہہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پیر بختیا ر عالم چشتی ، چوہدری شوکت علی ، محمد حسین بھٹی ،شاہد ممتاز نمبردار ، محمد اعجا ز اختر ، ملک مقبول احمد ،چوہدری محمد حنیف ، ڈاکٹر محمد ارشد ، ملک منیر احمد ، ملک محمد عمران ، محمد خالد شہریا ،ملک قاسم ، غلام عباس ، خضر شہباز ،محمد اشرف ، عبدالخالق ٹھیکہ اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ پنجاب حکومت دودھ اور گوشت میں اضا فہ کیلئے لائیو سٹاک شعبہ کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور یہ مہم بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے تحت جانوروں پرندو ں کی بیماریوں کا پتہ لگا کر ان کے فری علاج معالجہ کی سہولیات بھی مویشی اور پرندے پالنے پالے والوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس مہم کے دوران جانوروں پرندوں کے خون ،پیشاب ، لید ، گوبر ، بیٹ کے نمونے ہر گاؤں سے حاصل کرکے لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کر وایا جائے گا اور ان کا علاج مفت کیا جائے گا اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاشق حسین ڈوگر نے کہا کہ پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی سربراہی میں جانوروں ،پرندوں کی بیماریوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ وار پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ابتدائی دور پر منڈی بہاؤالدین ، ننکانہ صاحب اور وہاڑی میں کا م جاری ہے جن میں چھوٹے بڑے جانوروں ، مویشیوں ، بھیڑ ،بکریوں ،گھریلو مرغی بطخ اور دیگر پرندوں کو مختلف بیماریوں سے ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے اور ضلع وہاڑی میں پانچ لاکھ سے زائد مویشیوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر ،اور ویکسییٹرز پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر کام کر رہی ہیں اس موقع پر تقریب سے ڈاکٹر ثمرین کوثر اے ڈی آئی او اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر محسن علی بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy