سات کروڑ سرائیکی عوام صوبہ سرائیکستان نہیں اپنی شناخت اور حقوق مانگتے ہیں

Published on March 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

2
راجن پور( خرم شہزاد بُھٹہ سے ) سات کروڑ سرائیکی عوام صوبہ سرائیکستان نہیں اپنی شناخت اور حقوق مانگتے ہیں ۔ بعض سرائیکی دشمن عناصر لاہوریوں سے مراعاتیں لے کر ہمین یرغمال بنا رہے ہیں ، سردار خان لُنڈ۔۔۔۔ ہماری جدوجہد کو اور دن رات کی محنت پر پانی پھیرنے کے لیے ہمارے نظریات کو فوت نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے صوبائی ممبر سردار خان لُنڈ نے درہ مچھی والا کے قریب نوجوانون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ آج کا جمشید دستی اپنی دکانداری چمکانے کے لیے سرائیکی ہیرو بننا چاہتے ہیں جنہوں نے پاکستان پیپلز پارتی چھوڑ آزاد امیدوار کی شخصیت سے انتخابات لڑیں اس کا کوئی اعتبار نہیں آئیندہ آنے والے وقت میں یہ دھوکہ بھی دے سکتا ہے ۔ ہمارے سرائیکی قائدین جمشید دستی کی حمایت کر کے ہمارے نظریات کا خون کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ملتان مین ظہور احمد دھریجہ کی قیادت میں سرائیکی فیسٹیول شو منعقد ہوا جس کو نمائش کا نام دیا گیا کیونکہ اگر یہ صوبہ سرائیکستان کی حمایت میں ہوتا تو سرائیکی انقلابی شاعر اسیر سرائیکی اللہ ڈتہ بدنام کو دعوت دیتے لیکن دعوت نہیں دی گئی ۔ جنہوں نے جام پور گفتاری دی اور ڈیرہ غازی خان میں جیل کاٹی صرد اس کا جرم صوبہ سرائیکستان مانگنا اور غیور سرائیکی عوام کی بات کرنے پر گرفتار کرنا تھا کتنے افسوس کی بات ہے جس نے اپنی زندگی سرائیکی صوبہ کو دی دعوت نہ دینے پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ شرکت کرنے والوں میں غلام اصغر ، عبد الرزاق ، ندیم عباس ، عبدالسمیع ، بشیر احمد ، فضل حسین لنگاہ سمیت کثیر افراد موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy