پولیو اورےئنٹیشن پروگرام کے خاتمے کیلئے بھرپور کام جاری

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

پشاور(یواین پی)پشاور پولیس پولیو کے خاتمے کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے پولیو ایک قومی مسئلہ ہے جس کے مکمل خاتمہ کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے پشاور پولیس پولیو کے خاتمے کے لئے تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں پولیو اورینٹیشن پروگرام کے اختتام پر کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں یونیسیف کی تعاون سے ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام پولیو اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن ، ایس ایس پی کوارٹینیشن جاوید آفریدی ، ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور دیگر پولیس افسران سمیت ای او سی کوارڈینیٹر عابد وزیر، ڈاکٹر اعجاز ، ڈاکٹر امتیاز انچار ج سی ایم پولیو مانیٹرنگ سیل ،یونیسیف کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر جوہر اور سکیورٹی اینالسٹ قاضی سیف اللہ نے شرکت کی قاضی سیف اللہ نے شرکاء کو بتایا کہ پولیو کا خاتمہ باقی دنیا سے ہو چکا ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان میں اب بھی پولیو کے وائرس موجود ہیں امسال پاکستان میں اب تک 3 کیسز سامنے آچکے ہیں قاضی سیف اللہ نے شرکاء پر واضح کیا کہ آخری کیس سامنے آنے کے تین سال تک اگر کوئی کیس سامنے نہ آئے تو اس ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ تصور کر لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پولیو ورکرز کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے تو وہ زیادہ احسن طریقے سے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے شرکاء پر واضح کیا کہ پشاور پولیس پہلے بھی پولیو ورکرز اور دیگر عملہ کو سکیورٹی فراہم کرتی رہی ہے جبکہ آئندہ کے لئے بھی اس اہم قومی فریضہ میں پشاور پولیس ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے آخر میں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے پولیو کے خاتمہ کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور دیگر شرکاء میں اعزازی شیلڈز تقسیم کئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes