پڑھے لکھے لوگوں نے درخت لگانے کی قومی مہم کو ایک جنون میں بدل دیامیڈم صائمہ خان

Published on February 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) پاکستان دنیا کا خوبصورت اور محفوظ ترین ملک ہے وزیر اعظم عمران خان نے درخت لگانے کی جس مہم کا آغاز کیا ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہو گا جنہوں نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا درختوں کے ذریعے خوبصورتی کے کلچر کو آگے بڑھایایہ کام حکومتی سطح پر ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ ءزندگی کے لوگوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا خصوصاََ طالبعلموں ،وکلاء،صحافیوں ،اساتذہ ،معاشرہ کے صاحب الرائے ،پڑھے لکھے لوگوں نے درخت لگانے کی قومی مہم کو ایک جنون میں بدل دیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور درختوں کی حفاظت و دیکھ بھال ،مستقبل کے لئے انتہائی اہم تصور کرتے ہوئے لوگوں میں شعور و آگاہی مہم بیدار کرنے والی ٹورسٹ/سائیکلسٹ میڈم صائمہ خان نے سائیکل پر تن تنہا اسلام آباد سے کراچی تک کے سفر میں اوکاڑہ میں اپنے مختصر قیام کے دوران کیا میڈم صائمہ خان نے اوکاڑہ میں اپنے قیام کے دوران درختوں کی اہمیت و افادیت سے متعلق سائیکلنگ بھی کی ۔انہوںنے سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت قمر عباس مغل ،سید کوثر رضوی، ڈی او سکینڈری چوہدری محمد اکرم ،پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ،پرنسپل ڈی پی ایس نبیل کیانی،سیکشن ہیڈ مرینہ خان،میڈم نیئر اور بچوں کے ہمراہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز بوائز اینڈ گرلز میں پودے بھی لگائے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے اب ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے حصے کے پودے لگائیں ان کی دیکھ بھال کریں اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت قمر عباس مغل ،سید کوثر رضوی، ڈی او سکینڈری چوہدری محمد اکرم ،پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ،پرنسپل ڈی پی ایس نبیل کیانی،سیکشن ہیڈ مرینہ خان نے سایئکلسٹ /ٹورسٹ میڈم صائمہ خان کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں آگاہی مہم کے لئے پورے پاکستان میں تن تنہا سائیکل کے ذریعے سفر اور شہر شہر آگاہی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题