ایڈیشنل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ

Published on February 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری طارق حمید بھٹی نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں پہ مختلف تعلیمی و انتظامی امور اور حفظان صحت کے انتطامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سولہ ہزار سے زائد طلباءکو پر سکون اور محفوظ ماحول میں اعلی تعلیم کی فراہمی کےلیے کیے جانے اقدامات پہ اطمینان کا اظہار کیایونیورسٹی کے اساتذہ سے بات کرتے ہوئے طارق حمید نے بجٹ کی کمی اور کرونا وائر س کی وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورت حال کے باوجود یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریاذاکر کی جانب سے کی جانے والی شبانہ روز کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ کو مستقبل کے تمام مثبت اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔طارق حمید کا کہنا تھا کہ مجھے اتنا پر فضا کیمپس اور یہاں پہ متحرک تعلیمی ماحول کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی ہے۔ چھوٹے موٹے مسائل ہر جگہ موجود ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ حکومت اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تمام نئی یونیورسٹیاں ان مسائل پہ قابو پا کر ملک میں بین الاقوامی سطع کی اعلی تعلیم کے فروغ کےلیے کوشاں رہیں گی وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلیے ایچ ای ڈی کی طرف سے کیے جانے والے مستقل تعاون پہ ایڈیشنل سیکریٹری کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog