ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا: شہبازشریف

Published on June 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لندن(یواین پی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے لندن سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہدنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن نیازی حکومت اس میں مسقل اضافہ کر رہی ہے۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بغیر وژن، تجربے اور اہلیت کے ملک چلانے کی اس سے بدترین مثال نہیں ہو سکتی۔ یاد رہے کہ شہبازشریف کے وکلاء کی جانب سے عدالت میں بتایا گیاہے کہ وہ گیارہ جون کو پاکستان واپس لوٹ آئیں گے، شہبازشریف علاج کی غرض سے بیرون ملک موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes