حکومت جاچکی لیکن اس کو سنبھالنے والے نہیں جانے دیتے، آصف زرداری

Published on March 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت جاچکی ہے، جو انکو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی۔ جس کے جواب میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کیا سینٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔ جس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا؟۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار ہیں؟ ۔ جس پر سابق صدر نے سوال کیا کہ کیا آپ کو نظر آ رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy