حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے،سینیٹرشبلی فراز

Published on March 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے، عوام آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سنتے رہیں گے،وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں،این آر او حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پر دبائو ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ این آر او حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پر دبائو ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ قابل اعتماد دیانتدار اور بہادر رہنما ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ انہوں نے تمام ارکان پارلیمنٹ بالخصوص اتحادی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog