کراچی میں انٹر امتحانات مذاق بن گئے، فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ

Published on April 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

کراچی: (یواین پی) سوشل میڈیا پر حل شدہ جوابات بھی دستیاب، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی ایکشن، بائیس اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔کراچی میں انٹر امتحانات میں نقل مافیا سرگرم ے۔ آج بھی معمول کے مطابق انٹر کا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے نقل مافیا تک پہنچا۔ تیس منٹ پہلے آوٹ ہونے والا پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا جس کے بعد حل شدہ جوابات بھی آ گئے۔ادھر محکمہ تعلیم سندھ کو بھی خیال آ گیا۔ نقل کرانے میں ملوث اساتذہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کراچی کے 4، کندھ کوٹ کے 3، نوشہروفیروز میں 9 اور سکھر کے 6 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔سیکریٹری تعلیم نے نقل مافیا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو طلب کر لیا ہے۔ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر نوکری سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes