رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی کے قتل میں ملوث 9اشتہاری گرفتار

Published on April 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

sho
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی کے قتل میں ملوث 9اشتہاری گرفتار، قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی، ڈاکیتی و راہزنی ودیگر جرائم میں ملوث 156افراد گرفتار، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے اندھے قتل میں ملوث محمد اشرف کی بیوی سمیت تین افراد گرفتار، دو ڈاکیت گینگز کے 9افراد گرفتار، دس لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی کے قتل میں ملوث 9افراد گرفتار، جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران نواحی گاؤں لکھنیکے میں اپنے خاوند کو زہر دے کر قتل کرنے والی آمنہ بی بی اس کی والدہ فیاض بیگم، والد عبدالغفور کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کے مطابق آمنہ بیگم نے اپنے شوہر کا مال ہڑپ کرنے کے بعد اسے زہر دیکر قتل کر دیا تھا۔ اس اندھے قتل کو ٹریس کرنے کیلئے میں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قبر کشائی کروائی جس میں زہر دے کر قتل کرنا ثابت ہو گیا تھا۔ جس پر ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا،وڈانہ کے قریب تین افراد کے قتل میں ملوث لیاقت علی نائی جبکہ حویلی پہلوان والی میں ایک عورت میں قتل میں ملوث محمد اکرم کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران قتل ، اقدام قتل، چوری و ڈاکیتی کے مقدمات میں ملوث20اشتہاری گرفتار کئے گے، جبکہ چرس ، ہیروین اور شراب فروخت کرنے والے6افراد، ناجائز اسلحہ کے پانچ، جہازیب ڈاکیت گینگ کے دو افراد اور امجد ڈاکیت گینگ میں شامل چار خواتین سمیت 7افراد گرفتار کرکے دس لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،170لیٹر شراب بر آمد کرکے گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد مسعود احمد بھٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مصروف تھی اب ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور پولیس منشیات فرشوں ودیگر جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes