پاکستانی 6 ماہ کے دوران 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی گئے

Published on February 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستانی 6 ماہ کے دوران 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکار ڈکیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات 318 ملین ڈالر کے مقابلے میں 336 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدار کے لحاظ سے چائے کی درآمدات میں 9.12 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ ملک بھر میں گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 128 میٹرک ٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جو اب رواں سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 139 میٹرک ٹن سے زائد رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog