ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے بچاؤ کیلئے پی ڈی ایم میں پڑاؤ کیا تھا، شاہ محمود

Published on March 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک دوسرے کو استعمال کر رہے تھے، انہوں نے اپنے بچاؤ کیلئے پی ڈی ایم میں پڑاؤ کیا ہوا تھا۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد ہے، ان کا منشور اور سوچ ایک نہیں ہے، یہ گٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے، سینٹ انتخابات میں یہ ایک دوسرے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے، آج ان کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آ چکا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل آصف علی زرداری نے استعفوں کیلئے نواز شریف کی واپسی کی شرط رکھی جسے مریم نواز نے مسترد کر دیا، استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے میرے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں، میں شروع سے کہتا چلا آ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد نیب کی گرفت سے بچنے کیلئے ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک دوسرے کو استعمال کر رہے تھے، انہوں نے اپنے بچاؤ کیلئے پی ڈی ایم میں پڑاؤ کیا ہوا تھا، انہی اختلافات کے باعث مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ منسوخ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes