مدھو لال فیملی ہرسال پچاس بیل و بچھڑے اللہ کی راہ میں قربان کرتی ہے

Published on July 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

مدھو لال فیملی کا بڑی تعداد میں اعلی نسل کے قیمتی جانور قربان کرنے کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری
فیصل آباد (یو این پی)جذبہ ہوتو ایسا، فیصل آباد میں ایک ایسی فیملی بھی ہے جو کہ ہر سال عید الاضحی پر 50 کے قریب بھاری بھرکم اور قیمتی جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتی ہے۔فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں مدھو لال فیملی کئی برسوں سے اپنی روایت کوبرقرار رکھے ہوئے ہے یو این پی کے مطابق اس سال بھی عید الاضحی پر پچاس کے قریب بھاری بھرکم اور اعلی نسل کے بیل و بچھڑے اللہ کی راہ میں قربان کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اور ان مہمان جانوروں کی خوب خاطر مدارت کی جا رہی ہے۔مدھو لال فیملی کی بڑی تعداد میں اعلی نسل کے قیمتی جانور قربان کرنے کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ان بھاری بھرکم جانوروں میں آسٹریلین نسل کا چھ فٹ اونچا اور پندرہ من وزنی بیل بھی شامل ہے جوکہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،، اس کے علاوہ سفید بکروں کے ساتھ بھی شہری خوب سلفیاں بنا رہے ہیں۔فیملی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتنی تعداد میں جانوروں کی قربانی کا مقصد بس ایک ہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو گوشت کھانے کو مل جائے۔ڈی ٹائپ کالونی میں عید قرباں کے لیے لائے گئے خوبصورت جانوروں کی دھوم مچی ہے، جنہیں دیکھنے شہری دور دور سے آرہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog