پی آئی اے کا پہلی بار لاہور تا ساوتھ افریقہ براہ راست پرواز کا اعلان

Published on March 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments


لاہور (یواین پی) پی آئی اے لاہور تا ساوتھ افریقہ براہ راست پرواز کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے ساوتھ افریقہ تک براہِ راست پرواز کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساوتھ افریقا کے لیے اڑان بھرے گی ۔پی آئی اے کی ساوتھ افریقا کے لیے پہلی بار پرواز 26 مارچ کو لاہور سے جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوگی۔پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساوتھ افریقا کے لیے اڑان بھرے گی۔ پی سی بی نے اس حوالے سے پی آئی اے کو چارٹرڈ طیارے کے لیے درخواست کی تھی۔پی آئی اے 27 مارچ کو جوہانسبرگ سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ہم وطنوں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔پاکستانی سفارت خانے نے جوہانسبرگ میں موجود ہم وطنوں کی واپسی کے حوالے سے رابطے اور اقدامات شروع کردیئے ہیں۔پی آئی اے کے مطابق ساوتھ افریقا کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کرے گا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹر نے باضابطہ طور پرنوٹی فکیشن جاری کیا۔ ساوتھ افریقا کیٹیگری سی ممالک میں شامل ہے جوہانسبرگ سے آنے والی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کے وضح کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题