معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published on March 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کر لی ہے۔ اس حوالے سے گلوکارہ نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، اس تصویر کے کیپشن میں آئمہ نے شہباز شگری کو ٹیگ کر رکھا ہے۔منگی کے حوالے سے پوسٹ کر کے آئمہ بیگ نے مداحوں کو حیران کردیا، زندگی کے بڑے فیصلے کے بارے اچانک اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے، یہ اطلاع گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں دی۔ پوسٹ کی گئی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے انگلی میں خوبصورت قیمتی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، اس تصویر میں انہوں نے تحریر تو کچھ نہیں کیا مگر شہباز شگری کو ٹیگ ضرور کیا۔جس سےواضح ہے کہ دنوں جلد ہی ایک ہونے والے ہیں۔خبر پھیلتے ہی ساتھیوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد کاسلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلوکارہ آئمہ بیگ ایک پیغام میں اپنی شادی کے بارے بات کی تھی،انہوں نے شہباز شگری کے حوالے سے بتایا کہ وہ بہت اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی مصروفیات کم ہو جائیں گی ہم یقینی طور پر شادی کر لیں گے۔فی الحال ساری توجہ گلوکاری پر ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔ اردو، انگریزی، پنجابی، فرانسیسی، چینی اور کورین زبان میں بھی گلوکاری کر سکتی ہوں۔آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کی معروف گلوکاراوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں بطور گلوکارہ کے کیا اور اب تک وہ پاکستان کے لیے متعدد شاندار گیت گا چکی ہیں، سوشل میڈیا پر اِن کے مداحین کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔مداحین نے اِن کی منگنی کی تصاویر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ بچپن سے گانے کا شوق ہے، گلوکاری میرا پروفیشن نہیں بلکہ مشغلہ اور شوق ہے۔ نامور گلوکار سجاد علی، علی ظفر، ساحر علی بگا اور عاطف اسلم کے ساتھ گانا اعزاز کی بات ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题