آج تک یقین نہیں آرہا کہ رئیس میں کاسٹ ہوں: ماہرہ خان

Published on January 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

8لاہور(یو این پی) ماہرہ خان نے گزشتہ انٹرویوز میں اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ‘رئیس’ کی تشہیر سے دور رہنے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، تاہم آخر کار انہوں نے دبئی میں اپنی فلم کی پروموشن کا آغاز کردیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جس ہوٹل میں ماہرہ خان ٹھہری ہیں، شاہ رخ خان بھی وہاں موجود ہیں، تاہم یہ دونوں فلم کی الگ الگ پروموشنز کرتے نظر آئیں گے۔ ماہرہ خان نے فلم ‘رئیس’ کے حوالے سے خلیج ٹائمز کو انٹرویو بھی دیا۔ ‘ہمسفر’ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘جب مجھے رئیس کے لیے پہلی کال آئی، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس طرح برتاؤ کروں، کیوں کہ یہ سب بہت اچانک ہوا، میں بالی ووڈ میں کسی کو نہیں جانتی تھی، نہ ہی میں کبھی کسی سے ملی اور نہ ہی اپنا پورٹ فولیو دیا، کسی نے میرا کام دیکھا، مجھے آڈیشن کے لیے بلایا اور یہ سب ایک ہفتے کے دوران ہوا، مجھے آج بھی یقین نہیں آتا کہ میں اس فلم میں کاسٹ ہوں’۔ ماہرہ کے مطابق انہوں نے شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا، ‘میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ بہت بڑے اسٹار ہیں اور بہت محنتی ہیں، میں نے سیکھا ہے کہ آپ جتنے کامیاب ہوجائیں آپ کو اس سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے’۔ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ماہرہ خان نے بتایا، ‘میرا کردار ایک مضبوط عورت کا ہے، جو رئیس سے پیار کرنے کے ساتھ اس کی ہمت بھی ہے، جو اسے صحیح غلط کے بارے میں سمجھاتی ہے’۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes