ٹھٹھہ ، یوم پاکستان کے موقع پرایک روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد

Published on March 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

ٹھٹھہ، (رپورٹ حمید چنڈ) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں سائنسی نمائش اور 23 مارچ کے حوالے سے پروقار تقریب پورا اسکول پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں ایک روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی طالبات ثمینہ ۔علینہ ۔پربھات ۔سمیہ ۔کشش۔ہدیقہ ۔اسما ۔دعا ۔نائلہ ۔ثانیہ ۔امبرین شائستہ فاطمہ ۔پری۔عائشہ۔اقصح ۔شمائلہ زینب نے آٹومٹلی چینجر اسپرنگ برج وال کینو اور دیگر کے ماڈلز بناکر اسکے بارے میں آئے ہوئے مہمانوں کو معلومات فراہم کیں مہمانوں میں محکمہ تعلیم کی میڈم پروین ٹی ای او ساکرو ۔عبدالکریم سومرو اے ای او ٹھٹھہ ۔میڈم فاطمہ میمن ٹی ای او ٹھٹھہ محمد رحیم سومرو۔ثنا اللہ جوکھیو اور دیگر شامل تھے اسکول میں 23 مارچ کے سلسلے میں بہترین پروگرام بھی مرتب کیا گیا جس میں طالبات نے قومی نغمے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے جسپر پورا اسکول پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ ۔فوزیہ بھٹی۔فرزانہ لاشاری ۔صائمہ چاچڑ آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرکیں پہنائی اور 23 مارچ کے حوالے سے تقاریر بھی کیں مہمانوں نے اسکول ہیڈ مسٹریس اور دیگر اسٹاف اور طالبات کی صلاحیت کو بے حد سراہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题