صوبائی وزیر بلدیات محمد اقبال چنڑ کا رمضان بازار بورے والا کا دورہ

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

Brw2
بورے والا (یواین پی) صوبائی وزیر بلدیات محمد اقبال چنڑ کا رمضان بازار بورے والا کا دورہ ۔اشیاء کے معیار اور ریٹس کا جائز ہ لیا اور صفائی کے انتظاما ت کا جائز ہ لیا ۔تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ملک محمد اقبال چنڑ نے گزشتہ روز رمضان بازار کا دورہ کیا انہوں نے اشیاء کی مقدار، معیار اور ریٹس کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ صفائی کے لحاظ سے بورے والا رمضان بازار اچھا لگا اور انتظامیہ کی کارکر دگی کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے جو افراد دستر خوان لگا رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ جو اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے اللہ اس سے راضی ہو تا ہے اور اسکے مال میں برکت ڈال دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ختم نہیں ہوتا خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی رمضان بازار کا وزٹ کریں گے انہوں نے ٹی ایم اے آفس بورے والا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کا مقصد مستحق عوام کو اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں میں مہیا کی جا سکیں اور بورے والا رمضان بازار کے انتظامات اچھے ہیں خواتین کے لئے الگ سٹالز اور معیار کی چیکنگ اور سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں انہوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes