اوکاڑہ، ضلع میں سرکاری رقبہ پر قابض مافیا کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

Published on March 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور رانا اورنگزیب خان کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن ۔موضع رکھ جوایا بلوچ میں 24 ایکڑ زرعی رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا ،واگزار کروائے گئے سرکاری رقبے کی قیمت 8 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ضلع میں سرکاری رقبہ پر قابض مافیا کے خلاف جاری کاروائیوں کو پوری شد و مد سے جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز ،محکمہ اینٹی کرپشن اور متعلقہ محکمے قبضہ مافیا کے خلاف حکومتی پالیسی کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں اور اس سلسلہ میں کسی دباو¿ کو خاطر میں نہ لایا جائے سرکار ی رقبہ پر قبضہ کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes