تمام اساتذہ کرام کو کرونا سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے: طارق شاہ

Published on March 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments


حیدرآباد (رپورٹ : جنید علی گوندل)چئیرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن سید طارق شاہ نےاساتذہ کو بھی حفاظتی ویکسین لگانے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کےچئیرمین اسد عمرسے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح فرنٹ لائن ورکرز اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام افراد جن میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں جنھیں تحفظ فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے اور کورونا ویکسین انھیں سب سے پہلے لگانی چاھیےمگر انکے بعد دوسرے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے اساتذہ ہیں جوبچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور بچوں کی تربیت کےلیے اسکول آرہے ہیں اپنی جان کوخطرے میں ڈال کر بچوں کی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اسلیےہمارا مطالبہ ہے کہ ان اساتذہ کوبھی ویکسین لگائی جائے سید طارق شاہ نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے معاملات پر سیاسی جماعتوں کی بلاوجہ مداخلت کا اعلی حکام نوٹس لیں ۔ انھوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی سے مطالبہ کیاہے کہ تمام والدین کوبھی پابند کیاجائے کہ تعلیمی اداروں کے واجبات اداکریں کیونکہ اسکول فیس سے ہی تعلیمی اداروں کے انتظامات چلائے جاتے ہیں جب والدین فیس ادا نہیں کرتے تو ہم مجبور ہوکر والدین سے فیس کامطالبہ کرتے ہیں پرائیویٹ اسکولز چارچار، پانچ پانچ ماہ کی طلباء کی فیس بھی معاف کردیتے ہیں اسکے باوجود بھی نجی اسکولوں کو ہراساں کیاجانا باعث شرم ہےسید طارق شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں قانون سازی کی جائے کہ اگر کوئی بھی والدین تین ماہ سے زائد کے ڈیفالٹر ہوں تو انکےخلاف بھی کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes