پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

Published on March 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments


راولپنڈی (یو این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جی ایچ کیومیں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پربھی بات چیت کی گئی. چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام اورافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جدوجہد میں چین کے تعاون پر اظہارتشکر کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر نے کہا کہ پاک فوج چین کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے. ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اس موقعے پرموجودتھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes