گلابی رنگ کی دلدادہ خاتون نے اپنی پوری دنیا گلابی رنگ میں بدل ڈالی

Published on January 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

\"4\"
لاس اینجلس… پسندیدہ رنگ تو ہر کسی کا ہوتا ہے لیکن یہ خاتون تو سب سے ہی نرالی ہیں جنہوں نے گلابی رنگ سے جنون کی حد تک محبت میں اپنے پالتو کتے تک کو گلابی رنگ دیا۔امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی46سالہ کٹین کے سیراگلابی رنگ سے اس قدر لگاؤ رکھتی ہیں کہ انکے گھرکی کھڑکیاں ،بیڈشیٹس ، پردے ،جوتے،کپڑے حتیٰ کے بیگز سمیت ہر استعمال کی شے گلابی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیرا ٹیلیوژن پرپروگرام بھی وہی دیکھتی ہے جس میں گلابی رنگ نمایاں ہو ۔سیراکے جنون کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی کے انتقال پر بھی گلابی رنگ کے کپڑے پہن کر جانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog