جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان

Published on April 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments


لاہور(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی کے منشور کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر سرپرستی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور 15محکموں کے سیکرٹریز کی تعیناتی سے بزدارحکومت نے اہم سنگ میل عبور کیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال ہے۔ عوام کی فوری دادرسی کے لئے سیکرٹریٹ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا۔ اس بابت گمراہ کن پراپیگنڈا افسوسناک ہے۔ بزدار حکومت جنوبی پنجاب کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy