ن لیگ کو فوج کیخلاف بولنے کی قیمت چکانی پڑے گی، وزیر داخلہ

Published on April 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

کراچی (یو این پی)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑےگی۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، پھر بھی ایف آئی اے میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، چین اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، عمران خان کے لیے خیر دیکھ رہا ہوں، ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا ہے، آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھدار ہے، لیکن (ن) لیگ کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے پر قیمت ادا کرنی پڑے گی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ، صرف مہنگائی چیلنج ہے، اور وہ مہنگائی بھی کنٹرول کرلیں گے، رمضان پیکج کا اعلان جلد کردیا جائے گا، غریب طبقے کو مکانات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا، عدالتیں آزاد ہیں، تمام ویزے آن لائن کر دیئے ہیں، نوازشریف ملک آمد کا اعلان کریں تو 24 گھنٹوں میں سفری پروانہ جاری کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy