باؤ اصغر ڈرامہ ’’چرچے بے بی دے‘‘ پروڈیوس کریں گے

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

مرکزی کردار کیلئے معروف اداکارہ بے بی جان سے معاہد ہ طے پاگیا 
فیصل آباد(یو این پی )باؤ اصغر 20 اپریل سے سٹار تھیٹر فیصل آباد میں ڈرامہ’’چرچے بے بی دے‘‘‘ پروڈیوس کریں گے ،مرکزی کردار کیلئے معروف اداکارہ بے بی جان سے معاہد ہ طے پاگیا ہے،تفصیلات کے مطابق سٹار تھیٹر فیصل آباد میں جمعہ 20اپریل سے اسٹیج ڈرامہ ’’چرچے بے بی دے ‘‘پیش کیا جائے گاجس کے پروڈیوسر باؤ اصغر علی اور علی اصغر ہیں جبکہ اس ڈرامہ کی کاسٹ میں معروف اداکارہ بے بی جان ،عابدہ بیگ ،فریحہ خان ،سونیا خان ،منیشا چوہدری ،اسلم چٹا ،گاما بی اے ،اظہر نشئی ،ستار کمال ،کامی کمال اور مجاہد عباس شامل ہیں ،اداکارہ بے بی جان کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز کے بعد باؤ اصغر علی کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا ہمارے لیئے بڑی خوشی کی بات ہے ،باؤ اصغر نے کہا ہے کہ ’’چرچے بے بی دے‘‘ ایک منفردڈرامہ ہے جو شائقین ڈرامہ بے حد پسند کرینگے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes